یوم آزادی منا کر ہمیں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے، ریاض ملک

  یوم آزادی منا کر ہمیں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے، ریاض ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان لورز کونسل (پلک) نے یوم آزادی پر ایک تقریب منعقد کی جس میں آزادی کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔پل کے صدر محمد ریاض ملک اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سجاد علی نے کہا کہ ہمیں ہر سال اپنا یوم آزادی شایان طریقے سے منا کر جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا ہے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کے حقوق کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


پاک فوج کے ان شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں تقریب میں ریاض ملک اور سجاد کے علاوہ عہدیداروں میں خالد مسعود، محمد سرور اعوان، محمد شریف، محمد زاہد اعوان،کامران احمد اور ٹیپو سلطان شامل تھے۔