بھارت نے جنگ کی تو اسے نشان عبرت بنا دینگے،گورنر پنجاب

  بھارت نے جنگ کی تو اسے نشان عبرت بنا دینگے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آج گور نر ہاءوس کے مین گیٹ سے پنجاب اسمبلی تک ;3939; اظہار یکجہتی کشمیرمار چ;3939; میں (ق) لیگ ، پاکستان عوامی تحر یک ،مجلس وحدت مسلمین اور اور مشال ملک سمیت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان ،وکلاء اورسول سوساءٹی شر یک ہوں گی ۔ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہر ے کریں گے ۔ امر یکہ اور اسکے اتحادیوں سمیت عالمی طاقتیں کشمیر یوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہیں ;238;ہم جنگ نہیں امن کی بات کر رہے ہیں لیکن اگر بھارت جنگ کرنے کی کوشش کر یگا تواس کو نشانہ عبر ت بنادیں گے ۔ گجرات کا قصائی نریندر مودی اب کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے مگر ہم اسکے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کریں گے ۔ وہ بدھ کے روز گور نر ہاءوس لاہور میں پاکستان عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور ،مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی ،مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا،تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب شعیب احمد صدیقی کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں کسی بھی صورت امن واستحکام نہیں آسکتا ۔ آج (جمعرات) کوبھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقعہ پر لاہور میں گور نر ہاءوس کے مین گیٹ سے 5بجے پنجاب اسمبلی تک مارچ ہوگا، آج کے مارچ میں کسی جماعت کا نہیں صرف پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا نظر آئیگا ۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر م نواز گنڈا پور نے کہا کہ ہم گور نر پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کشمیر کے مسئلہ پر ہم سب کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ ہم کشمیر مارچ میں بھر پور شر کت کریں گے ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں پاکستان نے بھی پہلے بھی بھارت کو عسکری محاذ پر چاروں شانے چت کر دیا ہے اور اب بھی اگر بھارت کوئی حر کت کر یگا تواس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ (ق) لیگ کے کامل علی آغانے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ہ میں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کے ناصر شیرازی نے کہا کہ کشمیر بنے گاپاکستان یہ صرف ہمارا ہی نہیں ہر کشمیری کا بھی نعرہ ہے بے گناہوں کے قاتل نر یندر مودی نے آرٹیکل370کو ختم کر کے جو سازش کر نے کی کوشش کی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -