جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ،وہاں دشمن طاقتور ہونگے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

  جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ،وہاں دشمن طاقتور ہونگے ،چیف جسٹس ...

  

اسلام ;200;باد (آ ئی این پی)چیف جسٹس اسلام ;200;باد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہوں گے ۔ بد ھ کے روز اسلام ;200;باد ہائی کورٹ میں یوم ;200;زادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غلامی سے نجات دلانے والے قائد بھی ایک عظیم قانون دان تھے ۔ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہوں گے ۔ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بقا کے لئے فوج، پولیس اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی، اب ہ میں اپنے اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ;200;ج ہ میں ماتحت عدلیہ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہ میں عدلیہ میں اصلاحات اور تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔

جسٹس اطہر من اللہ

مزید :

صفحہ آخر -