بھارت کو کشمیرکے انضمام کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دینگے،اسد قیصر 

بھارت کو کشمیرکے انضمام کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دینگے،اسد قیصر 

  

اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی  ہے،بھارت نے کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کر رکھا ہے،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے پر پوری دنیا بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہی ہے۔عالمی برادری کے تعاون اور دباؤسے بھارت کو اپنے کئے گے فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے پر پوری دنیا بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہی ہے، ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے 189ملکوں کی پارلیمان کو خط لکھے ہیں،کشمیر کی تازہ صورتحال پر پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور ہونے قراداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے،میں نے تمام ممالک کے سپیکرز صاحبان سے خود رابطے کیے ہیں،کوشش ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی جمہوری پارلیمانوں سے یہ قراداد منظور کروا سکیں،یقین ہے کہ ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے اقدام کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

 اسد قیصر

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور ظلم و بربریت،جبر وتشددکے باوجود کشمیریوں کو تحریک آزادی کی جدوجہد سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا ہے،بلوچستان سمیت ملک بھر میں 14اگست یوم آزادی کے ساتھ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر بھرپور انداز میں منایا گیا۔یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے تیسرے دن اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی جائیگی۔

 ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی 

مزید :

صفحہ آخر -