سی پیک خصوصی اقتصادی زون پت تکنیکی وجوہات کی بناپر تا حال کام شروع نہ ہوسکا

سی پیک خصوصی اقتصادی زون پت تکنیکی وجوہات کی بناپر تا حال کام شروع نہ ہوسکا

  

اسلام آباد(آن لائن) پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت بنائے جانیوالے خصوصی اقتصادی زون پر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے اب تک کام شروع نہیں کیا جاسکا، ملک بھر میں سی پیک کے تحت 9 اقتصادی زون وفاقی دارالحکومت، تمام صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی بنائے جائیں گے۔نوشہرہ خیبرپختونخوامیں رکشاکئی اقتصادی زون، دھابیجی سندھ میں چائینہ اسپیشل اقتصادی ز و ن، بوستان انڈسٹریل زون بلوچستان، فیصل آباد پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، اسلام آباد میں آئی سی ٹی انڈسٹریل زون، کرا چی سندھ میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر پورٹ قاسم کے قریب انڈسٹریل پارک، میرپورآزاد جموں و کشمیرمیں خصوصی اقتصادی زون، مہمند خیبرپختونخوامہمند ماربل سٹی، گلگت بلتستان میں موقپونداس کے نام سے خصوصی اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطا بق ان خصوصی اقتصادی زون کی تشخیص اور حساب کتاب کا کام ہی مکمل نہیں کیا جاسکا۔خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے پی ای زی ڈی ایم سی اور چین کی چائینہ روڈ اینڈ برج کاپوریشن سی آر بی سی کے درمیان رکشاکئی اقتصادی زون کی تعمیر کیلئے نومبر 2018میں معاہد ہ ہوا تھا تاہم حکومت کو امید ہے اس کے آف سائٹ انفرا اسٹرکچر سہولیات کا کام رواں برس 31اکتوبر سے شروع کردیا جائیگا۔ جہاں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تعلق ہے، اس ضمن میں پی سی ون کی پیشکش جمع کروادی جائے گی، جس کے بعد پاور ڈویژن اس پیشکش کا جائز ہ لے گا اور اس کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنڈنگ کا سلسلہ شروع کرے گا۔دستاویزات کے مطابق وزیر پیٹرولیم ڈویژن اس زون میں گیس کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گی۔دوسری جانب سندھ بورڈ آف ریونیو ایس بی آرکی جانب سے سندھ میں دھابیجی کے قریب ایک ہزار 5سو 30 ایکڑ زمین مختص کرلی گئی ہے جس کی جائزہ رپورٹ اپریل 2018 میں ہی مکمل کرلی گئی تھی۔اس کیساتھ ساتھ اس زون کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی ایس ایس جی سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈبلیو ایس بی نے تخمینہ رپورٹ کی بنیاد پر پیشکش متعلقہ ڈویژنز کو پیش کی تھی۔

اقتصادی زون

مزید :

صفحہ آخر -