کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہر فورم پر بھرپور حمایت کرینگے، پرویز خٹک

    کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہر فورم پر بھرپور حمایت کرینگے، پرویز خٹک

  

اسلام آباد(آ ئی این پی)وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل اور قیادت محب وطنی کے جذبہ سے سرشار ہیں، ذاتی مفادات سے قومی مفادات کو بالاتر سمجھتی ہے، اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد سے رہنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایسی قوم اور قیادت ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔ یہ بات انہوں نے 72ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ یوم آزادی ہم کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منا رہے ہیں، پوری قوم اپنے کشمیری بھائی، بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ہر فورم پر بھرپور حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی بلاشبہ لازوال نعمت ہے اس کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں اور اکابرین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، لہذا سب کا فرض بنتا ہے کہ اس عظیم نعمت کی قدر کریں اور اپنے اکابرین کے نقشے قدم پر چل کر اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں۔

پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -