کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ تھے ہیں اور رہیں گے،ناصر شاہ

    کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ تھے ہیں اور رہیں گے،ناصر شاہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے پوری پاکستانی قوم جشن آزادی کیساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا دن بھی منا رہی ہے،ہر پاکستانی اس مشکل کی گھڑی میں کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے اور کشمیری بھائیوں پر بے پناہ ظلم و ستم اور بربریت پر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہے۔سوک سینٹر میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انشا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر بلدیات نے سوک سینٹر میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی کی، پاکستان کی 72ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، سوک سینٹر میں پودا لگایا اور پرندے بھی آزاد کئے،اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دعا بھی کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہئے کہ اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم وقار مہدی، معاون خصوصی برائے سیاسی امور راشد ربانی، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے بدر جمیل میندرو، کے ڈی لیبر یونین کے سیکریٹری جنرل محمد اشرف کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ناصر شاہ

مزید :

صفحہ آخر -