پاک فضائیہ نے یوم ِ آزادی قوم کے  شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا 

پاک فضائیہ نے یوم ِ آزادی قوم کے  شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ میں یوم ِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سا  لمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔  ائیر وائس مارشل  ابرار احمد،ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (سپورٹ) نے پرچم کشائی کی جس کے بعدتقریب میں موجودتمام عملے نے پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہو کرقومی ترانہ گایا۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی جانب سے یومِ آزادی کا پیغام پڑھ کر سنایاگیا۔ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر پاک فضائیہ کی ریجینل ائیر کمانڈز، تمام بیسز اور تنصیبات پر اسی قسم کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فضائیہ

مزید :

صفحہ آخر -