کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی چھین لی گئی،دنیا نوٹس لے،طاہر القادری

  کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی چھین لی گئی،دنیا نوٹس لے،طاہر القادری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 73 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے،اسے کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والے اپنے ناپاک منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،21 کروڑ عوام پاکستان کے مالک اس کی طاقت، تحفظ اور بقا کے ضامن ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور جہاں جہاں مسلمان آزمائش اور تکلیف سے دوچار ہیں ان کی مدد فرمائے۔دریں اثنا مرکزی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خرم نواز گنڈا پور،بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں سید الطاف حسین شاہ،نوراللہ صدیقی،جواد حامد، انجینئر رفیق نجم، سہیل احمد رضا، حافظ غلام فرید فورم کے صدور اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، خرم نواز گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور عالمی برادری کشمیری عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کے استحکام اور کشمیری عوام کے لیے دعا مانگی گئی ریلی میں عارف چودھری،چودھری افضل گجر، شفاقت مغل، اقبال گجر، ڈاکٹر اقبال نور، عبدالمنان،رانا اسلم، حاجی اللہ رکھا، شبیر مغل و دیگر رہنما شریک تھے۔

طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -