عدالتی حکم کے باوجود آصفہ کو والد سے نہ ملنے دینا ظالمانہ فعل، پیپلز پارٹی

 عدالتی حکم کے باوجود آصفہ کو والد سے نہ ملنے دینا ظالمانہ فعل، پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے نیب کے اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کی سخت الفاظ الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں آصفہ بھٹو کو عدالت کے فیصلے کے باوجود اپنے والد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے نہ صرف ملنے کی اجازت دی تھی بلکہ عید کے موقع پر طویل ملاقات کا حکم دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکر اورنذیر ڈھوکی کے ہمراہ میڈیا آفس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو نیب کے اہلکاروں نے واپس لوٹا دیا جب وہ اپنے والد سے ملاقات کیلئے نیب کے آفس گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے صدر زرداری کی ہمشیرہ عذرا فضل پیچوہو اور تینوں بچوں کی عید کے تینوں دنوں کے موقع پرطویل ملاقات کا حکم دیا تھا، تاہم جب آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد سے ملنے گئیں تو انھیں ایک دوازے سے دوسرے دروازے پر بھیجا گیا اور اس کے بعد نیب کے اہلکاروں نے توہین عدالت کرتے ہوئے انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہر فورم پارلیمنٹ سے لیکر میڈیا اور رائے عامہ سے لے کر عدالت پر نیب کے اس ظلم کی مذمت کرے گی اور وزیرِ اعظم کی ایما پر نیب کی پولیٹیکل انجینئرنگ کو بے نقاب کرے گی۔ 
پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -