کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،پیر نورالحق قادری

  کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،پیر نورالحق قادری

  

مکہ مکرمہ (ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مکہ مکرمہ میں 14 اگست کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جدوجہد آزادی کا نعرہ اب ہر کشمیری کی آواز ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے بھارت نے انٹرنیٹ اور دوسری کمیونیکیشن سسٹم کو مفلوج کیا ہوا ہے جس سے وادی کے لوگوں کے رابطے منقطع ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 73 واں یوم آزادی برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو پاکستان سے محبت سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ انبیا بھی اپنی جائے پیدائش سے محبت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اسکی اہمیت کسی کشمیری یا فلسطینی سے پوچھی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کر کے ہی کامیابی سمیٹی جا سکتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے کہا کہ آزادی پر ہمیں فخر کرنا چایئے اور تمام تر توانائیاں اس کی حفاظت کے لئے لگانی چاہئیں انہوں نے کہا پاکستان نے کامیابی سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے اب حکومت کی تمام تر توجہ معیشت کی بہتری پر ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری کی ہے انہوں نے کہا مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چایئے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر نورالحق قادری نے قومی پرچم کے رنگوں سے مزین کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

پیر نورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -