پنجاب بھر میں شاپنگ بیگ پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ،ایکٹ تیار اسمبلی بل کی منظوری دیگی

  پنجاب بھر میں شاپنگ بیگ پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ،ایکٹ تیار اسمبلی بل کی ...

  

لاہور(آئی این پی) محکمہ ماحولیات پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا استعمال رو کنے کیلئے سرگرم، سیکرٹری ماحولیات سلمان اعجاز نے کہا ہے کہ شاپنگ بیگز کی روک تھام کیلئے ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ ایکٹ تیار کر کے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا ہے، محکمہ قانون اس ایکٹ کی نوک پلک درست کرے گا اور پھریہ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا، جہاں پر مستقبل بنیادوں پر شاپنگ بیگ کی روک تھام پر قانون سازی ہو سکے گی،انہوں نے کہا کہ شاپنگ بیگ پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی جارہی ہے،تاکہ آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہو سکے۔

بیگز،پابندی

مزید :

صفحہ آخر -