وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافی خالد رشید کے والد اورنعیم اشرف بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور(اے این این)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے روزنامہ ایکسپریس کے سینئر رپورٹر خالد رشید کے والد اورسماء نیوز کے نعیم اشرف بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہارتعزیت