یو م آزادی کی تقریب کے دوران شہباز شریف کی کمر میں تکلیف، ہسپتال منتقل
لا ہو ر (آ ئی این پی)لاہور میں 14 اگست کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی، بد ھ کے روز کارکنوں کے یومِ آزادی کی تقریب میں سیلفی بنانے کے دوران رش میں شہباز شریف کو کمر کی تکلیف ہوئی،تکلیف کی شکایت پر شہباز شریف کو فوری طور پر گاڑی میں سیٹ پر لٹا کر ڈاکٹر کے پاس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔اس سے قبل یومِ آزادی کے سلسلے میں میاں شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے قاتل مودی نے 5 اگست کو کشمیر سے متعلق طالمانہ فیصلہ کیا۔
یو م آزادی