کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارت کا شیرازہ بکھیردیگا،شہر یار 

کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارت کا شیرازہ بکھیردیگا،شہر یار 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر مملکت برائے انسدادمنشیات وسیفران شہریارخان آفریدی نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، اسرائیل طرز کے اقدامات بھارت کا اپنا شیرازہ بکھرنے کی ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کو اْن کا حق خودارایت دلوانے کے لئے آخری حد تک جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام فورمز پر بھر پور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔ اس دن پر ہمیں یکجا ہو کر اس بات کا عہد کرنا چایئے کہ ہم اس ملک کی تر قی کے لئے متحد ہو کر کام کریں گے، پاکستان ایک پْر امن ملک ہے اور تنازعات کو پْر امن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -