پولیو کا مرض سراٹھانے لگا،ملک بھر میں رواں برس کیسوں کی تعداد 53ہوگئی

  پولیو کا مرض سراٹھانے لگا،ملک بھر میں رواں برس کیسوں کی تعداد 53ہوگئی

  

پشاور(آن لائن) پولیو نے ملک کے چاروں صوبوں اور سابق قبائلی علاقہ جات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران کے 19اضلاع میں پولیو کے 53کیسز اب تک سامنے آ چکے ہیں، بنوں، ہنگو، ڈی آئی خان، شانگلہ، طور غر، لکی مروت، اور چارسدہ میں 31کیسز سامنے آئے ہیں۔ باجوڑ، خیبر،میران شاہ،میر علی اور زرمک میں 9، بلوچستان کے تین اضلاع میں 4کیسز،پنجاب کے دو اضلاع میں پانچ، سندھ کے دو اضلاع میں تین کیسز، رپورٹ ہو ئے ہیں سال 2016کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پرپولیو کے کل 20کیسز رپورٹ ہو ئے تھے جبکہ 2017میں 8اور 2018کے دوران 22کیسز سامنے آئے خیبر پختونخوا میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ئے۔ 

پولیو/اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -