تقریب کے دور ان شہباز کو دھکا لگنے سے کمر میں شدید تکلیف ہے، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریب میں شرکت سے واپسی پر قائد حزب اختلاف کو دھکم پیل کے دوران دھکا لگا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کمر میں شدید تکلیف ہوئی ہے۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ کمر میں شدید تکلیف پر ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو ایک ہفتے کی مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر شہبازشریف نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں۔ انہوں نے کہاکہ مظفرآباد میں کشمیر یکجہتی ریلی اور جلسے میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی نمائندگی احسن اقبال اور پارٹی کی سینئر قیادت کرے گی۔
مریم اورنگزیب