ملتان:ون ویلنگ پرمنچلوں کیخلاف کریک ڈاؤن،30گرفتار،کارروائی تیز

ملتان:ون ویلنگ پرمنچلوں کیخلاف کریک ڈاؤن،30گرفتار،کارروائی تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان و سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پرچیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن میں ٹریفک افسران کے ساتھ اسپیشل آپریشن ٹیموں اور QRF اسکواڈ نے حصہ لیا۔ کاروائی کرتے ہوئے اب تک مختلف تھانوں میں 30 ون وہیلرز گرفتار کر کے مقدمات درج کروا دیے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

کہنا تھا کہ کسی شہری کو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ والدین اپنے بچوں کی صحبت اور ان کی موٹر سائیکلوں کی ساخت پر نظر رکھیں۔ کیونکہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اور والدین کو اس سے ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ٹریفک پولیس کا ون ویلروں کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئیے ہیں۔معلوم ہوا ہے پولیس نے 7 ون ویلروں کو گرفتار کیا۔ اور ان کے موٹرسائیکل قبضے میں لے لئیے ہیں۔پولیس کینٹ نے عثمان،جلیل ا?باد پولیس نے احمد خان،عبدالرحمن،احمد اور سہیل،پولیس گلگشت نے قاسم پولیس بی زیڈ نے رزاق اور کامران۔ پر ون ویلنگ کرنے پر مقدمات درج کئے ہیں۔ان من چلوں کو ٹریفک وارڈنز نے مختلف چوکوں سے قابو کیا اور حوالہ پولیس کیا۔
کارروائی تیز