مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم‘ اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ عمل‘ خاور علی شاہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم‘ اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ عمل‘ خاور علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)کشمیریوں کو آزادی کی منزل ملنے کا وقت آگیا ہے،کشمیرکی آئینی حیثیت بدلنے کا اقدام خطے میں امن وامان کی صورت حال کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کشمیریوں پر انڈین فورسزکے انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی نہایت افسوسناک عمل ہے،آج پوری پاکستانی قوم اپنا 72واں یوم آزادی ”یوم کشمیر“ کے طور پر منائے گی،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے نایاب سوشل ڈویلپمنٹ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

آرگنائزیشن کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال کبیروالا میں منعقد ہ ”جشن آزادی“ حوالے سے نان فارمل سکولوں کے بچوں کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیریوں پر جو ظلم وستم کی انتہا کی ہوئی ہے،وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت مزید تقویت دے رہی ہے،کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت کے مکین ہیں،پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔تقریب سے ایس ڈی پی او چوہدری غلام مصطفےٰ گجر،سردار شہباز احمد خان سیال،ڈاکٹر عبدالحفیظ،ندانسرین ملک،حاجی محمد ارشد سنگا،لٹریسی موبائلائزر فریحہ ناز،غلام مصطفےٰ،ملک نعیم طارق،مس عاصمہ ناز،مہر محمدشعیب جوتہ،ایس ایچ او رانا محمد ادریس،ملک حنیف عامر،شیخ محمد ارشد،ملک عمر طارق،سجاد اکبر شاہ،چوہدری محمد طارق،چوہدری خرم شہزاد،ملک عبدالجبار،آصف علی نادراور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر قائم ہونیوالی اسلامی ریاست”پاکستان“ کو اس خطے سمیت دنیا بھر میں ہرلحاظ سے اہمیت حاصل ہے، قیام پاکستان کے لئے دی گئی بزرگوں، ماؤں بہنوں اور بچوں کی قربانیوں کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
خاور علی شاہ