جشن آزادی، ہندو برادری میں جوش وخروش، لانگے خان باغ میں تقریب، ملکی سلامتی، کشمیر یوں کیلئے خصوصی دعائیں

جشن آزادی، ہندو برادری میں جوش وخروش، لانگے خان باغ میں تقریب، ملکی سلامتی، ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان کی ہندو برادری نے جشن آزادی جوش و خروش سے منایا، اس سلسلہ میں کبیر نواس مندر باغ لانگے خان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان ہندو ویلفئیر کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری نادر قمر نے کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

جبکہ رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستان ہندو ویلفئیر کونسل ملتان کے جنرل سیکرٹری قمر سوہن، ساگر جانی، رمضو رام، منوہر لال، جاوید بھیا، ساگر لال اور دیگر نے ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ترانے گائے گئے، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور کشمیری بھائیوں سے ا ظہار یکجہتی کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -