نشتر: نئے ایم ایس کی تعیناتی کے بعداے  ایم ایس پریشان، تبادلے کی کوشش شروع

نشتر: نئے ایم ایس کی تعیناتی کے بعداے  ایم ایس پریشان، تبادلے کی کوشش شروع

  

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کے بعد موجیں کرنے والا اے ایم ایس پریشان نظر آنے لگا ہے۔اور تبادلے کروانے کیلئے کوششیں شروع کردیں ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے سابقہ ایم ایس (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ڈاکٹر عاشق ملک کی معطلی کے بعد اسکا چہتا اے ایم ایس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔کیونکہ نشتر ہسپتال میں اب نئے ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری آگئے ہیں۔جن کی سختیاں پہلے سے مشہور ہیں۔اے ایم ایس نے اپنی نئی پوسٹنگ کیلئے کوششیں تیز کردیں ہیں۔بتایا جارہا ہے۔یہ اے ایم ایس کچھ عرصہ قبل محکمہ صحت میں بطور ڈی ایچ او کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے چکا ہے۔اس وقت بھی محکمہ صحت میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد بخاری تھے۔اور انہی کے ڈر کی وجہ سے وہاں سے تبادلہ کروایا گیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -