بھارت کو کرارا جواب، آج پاکستان بھرمیں یوم  سیاہ منانے کی تیاریاں، شہرشہر ریلیاں، تقریبات

بھارت کو کرارا جواب، آج پاکستان بھرمیں یوم  سیاہ منانے کی تیاریاں، شہرشہر ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر، نیوزرپورٹر، وقائع نگار) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر سمیت پاکستان بھر میں آج 15اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

 احتجاجی ریلیا ں نکالی جائیں گے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیا جائے گاپاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈوگر ہاؤس سے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کریں گے۔کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کی وجہ سے آج  یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگرکی رہائش گاہ ڈوگر ہاوس سے ریلی نکالی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ اور ملک عامر ڈوگر کی مشترکہ ریلی کا آغاز شام پانچ بجے ہو گا جو کہ چوک گھنٹہ گھرآ کر اختتام پذیر ہو گی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی ریلی میں شرکت کریں گے۔ سرکاری افسران، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے افراد بھی ریلی میں شریک ہوں گے۔حکومت کی ہدایات پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سمیت مختلف سرکاری سرکاری ہسپتالوں میں آج 15 اگست(جمعرات)کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ یکجہتی کشمیر ریلیاں  نکالی جائینگی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکا کو بازووں پر سیاہ  پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -