کام صفر دعوے زیادہ،عید پر کروڑوں روپے ضائع ویسٹ میجمنٹ کمپنی ملتان کی کارکردگی بے نقاب،رپورٹ حکومت کو ارسال

کام صفر دعوے زیادہ،عید پر کروڑوں روپے ضائع ویسٹ میجمنٹ کمپنی ملتان کی ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) اسپیشل برانچ ملتان کی رپورٹ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا، ملتان شہر میں 54 کوڑے کے پوائنٹس کی تصاویری رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے بتایا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت سے مشینری کرائے پر حاصل کی گئی ہے، ڈی سی ملتان و کمشنر ملتان سمیت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ شہر میں بہترین صفائی کے حوالے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 سے بلند وبانگ دعوئے کئے جارہے ہیں، عیدالضحیٰ کے موقع پر کرائے پر حاصل کی گئی مشینری پر کروڑوں روپے کے اخراجات کئے گئے ہیں، اس کے باوجود صفائی کا معیار بہتر نہ ہوسکا ہیا اسپیشل برانچ کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر صفائی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو بھیجی جانیوالی رپورٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا ہے اور54 کے قریب کوڑے کے پوائنٹس کی نشاندہی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیر آباد پارک، بابر روڈ نزد الحسین فیول پوائنٹ، بابر روڈ بیرون دہلی گیٹ، باوا صفرا روڈ، قدیر آباد، نیو وقاص ٹاون، اندرون لوہاری گیٹ، بوہڑ گیٹ، حرم گیٹ، ہنوں کا چھجہ، شالیمار کالونی، مدرسہ خیر المعارف شالیمار کالونی، محمود کوٹ بوسن روڈ، مجاہد ٹاون، نزد البابر سکول سمیت 54 پوائنٹس کی نشاندہی کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کی گئی ہے۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -