ملتان:آلائشوں کوٹھکانے لگانے کادعوی فلاپ، واٹرورکس روڈ پر کھالوں کا بزنس تیز

ملتان:آلائشوں کوٹھکانے لگانے کادعوی فلاپ، واٹرورکس روڈ پر کھالوں کا بزنس ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی پر مامور عملے کی عدم موجودگی کے باعث گندگی کے ڈھیر لگے رہے ہیں جن سے ماحول بھی تعفن زدہ ہوکر رہ گیا جو قرب و جوار کے مکینوں کے لئے کسی اذیت سے کم نہیں جبکہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 رہی سہی کسر شہر کے وسط میں واقع واٹر ورکس روڈ پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت  اور کھالوں کے بڑے بڑے انبار لگنے سے انتہائی ناگوار بدبو نے گھنٹہ گھر سے ملحقہ علاقے سمیت شہر کی تاریخی تفریح گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ڈی سی ملتان کی جانب سے شہر میں کھالوں کی خرید و فروخت ممنوع قرار دینے اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات کے باوجود کھالوں کا واٹر ورکس روڈ پر کاروبار عید کے تیسرے روز بھی دھڑلے جاری رہا ہے گھنٹہ گھر سے ملحقہ علاقہ سمیت ہمایوں روڈ، افشار روڈ، معصوم شاہ روڈ پر فٹ پاتھ کھالوں سے اٹے نظر آئے ہیں اور ڈی سی ملتان کے احکامات پر عملدرآمد کیونکر نہیں ہوپایا یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

بزنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -