قوم کو قائداعظمؒ کے فرمان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،رحمن ملک 

قوم کو قائداعظمؒ کے فرمان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،رحمن ملک 

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ قوم کو قائداعظم کے فرمان اتحاد،ایمان،تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے،ہم سب کو ہر اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکر ملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

 اور کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح اور انکے عظیم رفقاء کو پاکستان بنانے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ قوم کو قائداعظم کے فرمان اتحاد،ایمان،تنظیم پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ہر اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکر ملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ پاکستان نے تو ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟۔انہوں نے کہاکہ آج کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر آج جل رہا ہے، مودی نے مظلوم کشمیریوں پر ہر ظلم روا رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ و او آئی سی سمیت سارے تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی پر چپ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جلد از جلد اقوام متحدہ و انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں بھارت کیخلاف جائے۔

رحمن ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -