بھارت کرفیو کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کوناکام نہ بنا سکا، قاسم سوری

  بھارت کرفیو کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کوناکام نہ بنا سکا، قاسم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور ظلم و بربریت،جبر وتشددکے باوجود کشمیریوں کو تحریک آزادی کی جدوجہد سے دستبردار کرانے میں ناکام رہا ہے،بلوچستان سمیت ملک بھر میں 14اگست یوم آزادی کے ساتھ مظلوم کشمیری عوام (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر بھرپور انداز میں منایا گیا۔یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے تیسرے دن اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی جائیگی۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی