سڑکوں پر آلائشیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاپتہ سابق لیگی چیئرمینوں کاصورتحال پراحتجاج

سڑکوں پر آلائشیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاپتہ سابق لیگی چیئرمینوں کاصورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفیسران نے عیدالالضحیٰ کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی کو چار کیٹگریوں میں تقسیم کیا گیا تھا، ان کیٹگریز میں پی ٹی آئی رہنماوں کے مخصوص علاقے، ضلعی حکومت بیوروکریٹس کے گھر، مرکزی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سٹرکیں شامل ہیں جبکہ آخری کیٹگری میں مسلم لیگی یونین کونسلوں کے علاقوں میں رکھا گیا تھا، مسلم لیگی چیئرمین رانا سجاد، لعل اکبرسمیت دیگر مسلم لیگی چیئرمینوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کے مخصوص علاقے کی صفائی اور آلائشیں اٹھائی اور صفائی کی جارہی ہے اور ایم پی ایز کو مجبور کیا جارہا ہے کہ ان کے حق میں اخباری بیانات دیں، مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں عیدالالضحیٰ کے موقع پر مشینری موجودہ عید پر حاصل کی جانیوالی مشینری سے زیادہ تعداد میں کرائے پر لی گئی ہے جن پر کم اخراجات آئے تھے، اناڑی اور نان پروفیشنل آفیسران کے ہاتھوں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی یرغمال بن چکی ہے۔ ضلعی حکومت کے بیوروکریٹس نے صرف سٹرکوں کو صاف دیکھ کر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا ہیجبکہ آفیسران اگر اندرون شہر سمیت دیگر مسلم لیگی چیئرمینوں کے علاقوں کا دورہ کریں تو گندگی اور آلائشیوں کے ڈھیر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا منہ چڑھا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت بیوروکریٹس کے ذریعے حکومت کرنے کے بجائے عوام کو سہولیات فراہم کریں۔