ہندوبرادری کا آج رکھشا بند ھن تہوار، تقریبات کی تیاریاں مکمل

ہندوبرادری کا آج رکھشا بند ھن تہوار، تقریبات کی تیاریاں مکمل

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ہندو برادری آج بروز جمعرات کو رکھشا بندھن کا تہوار اپنے جوش و خروش سے منائے گی۔ ہندو برادری کی خواتین اپنے بھائیوں کے ہاتھوں پر راکھی باندھیں گی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

اور درازی عمر کی دعا کریں گی،ملتان میں بالمیک مندر ڈبل پھاٹک چوک، کبیر نواس مندر باغ لانگے خان، بیل احاطہ مندر شیر شاہ روڈ اور دیگر مقامات پر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز سے لودھی کالونی میں گوگا پیر کے میلے کا بھی آغاز ہو گیا ہے، تہوار آج بھی جاری رہے گا۔

تیاریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -