پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد ملا ہمیں اسکی قدر کرنی چاہیے‘ میاں شفیع محمد

پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد ملا ہمیں اسکی قدر کرنی چاہیے‘ میاں شفیع محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور (نمائندہ پاکستان)ممبر پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد ملا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی مسلمان اس وقت جن(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

مشکلات سے گزر رہے ہیں وہ نہایت عظیم ہیں اور کشمیر ایک روز پاکستان بنے گا وہ یہاں جشن آزادی کے موقع پر بلدیہ خان پور میں اسسٹنٹ کمشنر خان پور محمد اکبر ظہور، ڈی ایس پی چوہدری فرخ جاوید، ایس ایچ او سٹی تحصیل صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر جام فیصل جمیل، صدر بارچوہدری افضل صادق،چیف آفیسر اکرم واہلہ، طاہر بٹ، ایس ایچ او سٹی اسد اللہ مستوئی، جام شاہد محمود، مختار گجر، انچار ج 1122عدیل غفار، امین اللہ خان ودیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کے بعدخطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی نہایت اہم ہے اور آج پھر پاکستان کو اپنے ازلی دشمن سے خطرہ ہے انہوں نے بلدیہ خان پور کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پروگرامز کی تعریف کی قبل ازیں سائیکل ریس منعقد ہوئی تقریب سے پہلے 1122کے چاق و چوبند د ستے نے پاکستان کے پرچم کو سلامی پیش کی آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی دعا کی گی۔تقریب میں تحصیل سپورٹس آفیسر شاہد حمید چوہدری، میاں محمد اصغر پپو،محمد اشرف مغل، عمر فاروق، سابق وائس چیئر مین بلدیہ ندیم اقبال رحمانی،راوَ محمد شفیق، جام عرض محمد لاڑ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
میاں شفیع محمد