تھانہ سٹی علی پور میں مصالحتی کمیٹی دفتر کا افتتاح

تھانہ سٹی علی پور میں مصالحتی کمیٹی دفتر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور(نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی علی پورمیں مصالحتی کمیٹی دفتر کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے تحصیل بھر کے تھانہ جات میں مصالحتی کمیٹیوں کی تشکیل کرتے ہوئے 14 اگست جشن آزادی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کے موقع سے باقاعدہ کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔تحصیل بھر میں اچھی شہرت کے حامل معززین علاقہ کو ان کے تھانہ جات میں مصالحتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔جنکے کردار کی ویریفیکیشن بھی کروائی گئی ہے۔ اور وہ نان پولیسنگ ایشوز میں سیاسی و مذہبی مفادات سے بالا تر ہو کر شہریوں میں مصالحت کروائیں گے اس سلسلے میں ہر تھانہ میں ان کیلئے ایک بہترین کمرہ بہترین فرنیچر کے ساتھ تھانہ کے اندر فراہم کر دیا ہے جہاں وہ پر سکون ماحول میں شہریوں کے تنازعات میں مصالحت کروائیں گے۔مصالحتی کمیٹیوں کے ارکان اور ان کے کام سے سرکاری اداروں پر سے بوجھ میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی اور شہری اپنے ہی علاقے کے معززین سے اپنے مسائل بغیر کسی زیادہ عرصہ کے پراسیس سے وہ اپنے مسائل کو فوری حل پائیں گے۔ مصالحتی کمیٹیوں کے دفاتر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔تھانہ سٹی علی پورمیں سید سبطین رضا ایم پی اے پی پی 260نے ایس ڈی پی او علی پور آصف رشید اور ایس ایچ او سٹی علی پور عمران حمید ماڑھا کے ہمراہ مصالحتی کمیٹی سٹی علی پور دفتر کاافتتاح کیا۔
آغاز