ملکی ترقی کیلئے ہرشہری اپنی ذمہ داریاں پور ی کرے، جمشید احمد دستی

ملکی ترقی کیلئے ہرشہری اپنی ذمہ داریاں پور ی کرے، جمشید احمد دستی

  

چوک مکول (نامہ نگار)اپنے ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری دیانتداری سے ادا کرنی ہوگی، پھر ملک بھی ترقی کرے گا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا، جمشید احمد خان دستی سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید احمد دستی نے نیشنل پریس کلب چوک مکول کے زیر اہتمام عظیم و شان جلسے پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوے انہوں نے کہا کہ کسی دشمن کی مجال نہیں کہ وہ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

پاکستان کی سرحد کو عبور کرے اس کی انجام کا نمونہ پاک فوج نے 26فروری کو دکھا دیا تھا، سید جمیل شاہ بخاری نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ہم سب نے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ھے اگر انڈیا نے میلی انکھ سے دیکھا تو انکھین نکال دیں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عون حمید ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جشن آزادی کی خوشی ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، جنہوں نے اپنے جان دے کر ہمارے لئے آزاد ملک حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تمام مسائل کو حل کرے گی اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور عالم اسلام میں مثال بنائے گی،کرائی جشن آزادی کے اس عظیم و شان جلسے میں پاکستان عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید احمد دستی ایم پی اے عون حمید ڈوگر سید جمیل شاہ بخاری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور جدوجہد آزادی اور اس کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا اور کشمیر پر بھارتی تسلط کی بھر پور مذمت کی، جلسے کے دوران شہریوں نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے کا پاکستا ن کے نعرے لگائے سردار سعید ظفر کھچی نے نیشنل پریس چوک مکول کی جانب سے عظیم و شان جلسے سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ کشمیریوں پر حملہ پاکستان کی شہہ رگ پر حملہ ہے قوم کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ھے عالمی ادارے کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر مظالم رکوانے میں کردار ادا کر یں ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے آواز بلند کرے.امن ہو یا جنگ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کہا ھے کہ ملک پاکستان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے بھا?یوں کے حقوق کی حفاظت کرنی ہوگی اور اس کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ اپنی جانوں کے نزرانے دینے سے بھی پیچھے نہ ہٹے گا انڈیا سمجھ لے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہم نے ایٹم بم خواب گاہوں میں سجانے کے لیے نہیں بنایا انڈیا نے اس قوم کو للکارہ ہے جو شہادت کو خوش نصیبی تصور کرتی ہے۔ اس موقع ہر میاں خرم شہزاد مکول میاں مختیار مکول نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالستار خان چنگوانی عامر مرتعضی خان چانڈیہ ملک خالد گلفام جڑھ سردار فضل کریم خان سید حنیف شاہ محبوب احمد چنگوانی میاں امتیاز علیم محمد طاہر شجرا سید لقمان شاہ ملک عبدالرشید جکھڑ مہر غلام نبی جانگلہ اسد جواد میاں حسنین شاہ نواز ملک نواز کھلنگ محمد ابرار شجرا کے علاوا سینکڑوں افراد موجود تھیاخر میں ملک میں امن اور سلامتی کے لیے سید جمیل شاہ بخاری نے دعا کرائی۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -