عید چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی واپسی شروع، ریلوے سٹیشنوں پربے پناہ رش
ملتان(نمائندہ خصوصی)عید پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے آبائی علاقوں کو خوار ہوکرآنے والے مسافر دوبارہ اپنی منزل کی جانب واپس جانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے،ٹرینیں بدستور گھنٹوں تاخیر کا شکارہیں، عیدالاضحیٰ کے تینوں روز کراچی سے براستہ ملتان لاہور، راولپنڈی،پشاور جانے والی ٹرینیں 10 سے 12 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں،جس کے باعث ایڈوانس ٹکٹیں لینے کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
باوجود کئی شہری جو پہلے عید اپنے پیاروں کے ساتھ بروقت نہ منا سکے تھے اب واپس اپنے گھروں میں پہنچنے کے لئے نہایت پریشانی کا شکار ہیں،گزشتہ تین ماہ سے ٹرینوں کے درہم برہم ہونے والے نظام الاوقات میں اب تک بہتری نہیں لائی جا سکی ہے جس کے باعث گزشتہ روز بھی ملتان سے گزر کر کراچی،سکھر،خان پور،راولپنڈی،پشاور،لاہور اور کوئٹہ جانے والی بیشتر ٹرینیں 10 سے 12 گھنٹے کے درمیان تاخیر کا شکار ہوئی،جبکہ مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی آمدورفت سے متعلق آگاہی کے حصول میں بھی مشکلات کاسامناہے،ادھر پہلے سے تاخیر کا شکار ٹرینیں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہورہی ہیں،اتوار سے لے کر گزشتہ روز تک زکریا ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس،تیز گام،ہزارہ ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،سندھ ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافر ملتان ڈویژن کے مختلف اسٹیشنوں پر خوار ہوتے رہے۔
رش