کشمیر میں آگ وخون، اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان،ملک رفیق رجوانہ

کشمیر میں آگ وخون، اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان،ملک رفیق رجوانہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جشن آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی تقریب سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی اور یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ دنیاکو چاہیے کہ (5)اگست سے لیکر آج تک ہونے والے ظلم کو بھارت سے بند کروائیں کشمیری عوام کو نہ خوراک نہ ادویات کی قلت ہو گی بھارت(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

نے نسل کشی شروع کر رکھی ہے جو انسانیت کے خلاف ہے اقوم متحدہ اوراو آئی سی کی خامو شی ایک سوالیہ نشان ہے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہماری پاک فوج ہر وقت تیار ہے مزید کہا کہ آرمی چیف جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستانی عوام اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اختلافات بھلا کر حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھٹری ہیں ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہم سبق سکھا دیں گے شیخ طا رق رشید نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اس موقع پر حاجی احسان ایدین قریشی بلال بٹ ملک انور علی ملک اعجاز رجوانہ سلطانہ شاھین ثروت خان افشین بٹ فہمیدہ چوہان شازیہ ہاشمی طارق امیر عباسی عمر فاروق بھٹی عثمان خان بابرچوہدری حمزہ طاہر احمد طاہر عارف بدر قریشی چوہدری ثاقب سلیم راناامجد عرفان حقانی اسلم ہمایوں ملک اکرم سگو آصف کمبو ہ عدیل یوسف ملک ناصر کمبوہ اسلم ڈوگر ملک محمد بخش رانازیشان رومی بٹ وسیم انصاری ملک عامر رجوانہ ملک آصف بوہنہ ملک طیب ارائیں زونیر رجوانہ اسحاق رجوانہ نے شرکت کی۔

رفیق رجوانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -