ملتان،پارکنگ فیس،سرکاری ہسپتالوں میں لوٹ مار، انتظامیہ غائب

ملتان،پارکنگ فیس،سرکاری ہسپتالوں میں لوٹ مار، انتظامیہ غائب

  

ملتان(وقائع نگار) عید الاضحی کے تینوں دنوں کے دوران  ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کی مد میں اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا ہے۔جسکو روکنے ٹوکنے والا کوئی نظر نہ آیا۔مریض اور لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران ملتان کے سرکاری ہسپتال جن میں نشتر ہسپتال۔چلڈرن کمپلیکس۔ گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال۔ کارڈیالوجی کی پارکنگ اسٹینڈ پر ٹھیکوں داروں کے کارندوں نے ہسپتال آنے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

والے مریض اور انکے لواحقین سے اوور چارجنگ کرتے رہے۔بعض دفعہ تو  توں تکرار بعد بات ہاتھا پائی تک  پہنچ جاتی تھی۔ہسپتالوں کی پارکنگ اسٹینڈ پر موجود کارندوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی ٹوکن فیس دس روپے کی بجائے بیس روپے ہے۔اسی طرح گاڑی کی ٹوکن فیس چالیس روپے اوور چارج کیئے جارہے ہیں۔جن کو پوچھنا والا کوئی نہیں ہے۔مریضوں اور انکے لواحقین نے ملتان ضلعی انتظامیہ سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس کی مد میں اوور چارجنگ کا سلسلہ بند ہوسکے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -