پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ عقیل نجم ہاشمی 

پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ عقیل نجم ہاشمی 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم پاکستان،یوم تجدید عہد بھی ہے،پاکستان کے تحفظ میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرینگے۔کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے بھارتی مذموم مقاصد کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

سابق میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے قابل مذمت ہے۔بین الاقوامی برادری بھارت کے خود کشی کے اس رویہ کا نوٹس لے کہ اس کے ری ایکشن میں صرف کشمیرہی آزاد نہیں ہوگا بھارت کی متعدد ریاستیں بھارتی ظلم وستم سے آزاد ہوجائیں گی۔اوربھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیگا۔عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ کسی بھی مشکل وقت میں وطن کی حفاظت پر معمور افواج کے شانہ بشانہ کھڑے نظرآگئیں گے۔ رانا راشد جاوید ایڈووکیٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کی بھرپوراندازمیں مذمت کرتے ہیں۔ 

ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -