ضلعی سطح پر صوبہ بھر میں کمپلینٹ سیل قائم  کررہے ہیں‘ ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال

ضلعی سطح پر صوبہ بھر میں کمپلینٹ سیل قائم  کررہے ہیں‘ ڈاکٹر وسیم حسن لنگڑیال

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ممبر وزیر اعلی ٹاسک فورس پنجاب ڈاکٹر ملک وسیم حسن لنگڑیال نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے زیر اہتمام یوم آزادی و یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

 معاشرے کے نبض شناس ہوتے ہیں. کشمیر ایشو پر میڈیا عوام کو مزید آگہی دے. انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو کر رہے گا. انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بے گھر افراد کی ہاؤسنگ سکیم میں صحافیوں کو گھر دینے کے حوالے سے ان کی تجویز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اصولی طور پر منظور کر لی ہے. جو صحافی بھائیوں کے لئے خوش خبری ہے. جبکہ صحت کارڈ کے اجراء  کے لئے وہ وزیر اعلی سے خود بات کریں گے اور وزیر صحت پنجاب سے نوٹی فیکیشن جاری کرایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلعی سطح پر صوبہ بھر میں کمپلینٹ سیل قائم کئے ہیں. جو رواں ماہ سے فنکشنل ہونگے. عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ان کی دہلیز پر ہی ہو سکے گا.اس موقع پرسابق نائب تحصیل ناظم مظفرگڑھ جام امجد علی پونٹہ, سینئر صحافی انصر آفتاب, صدر مجلس شہریاں ضلع مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, سرپرست سردار محمد معظم ڈوگر, صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملک اجمل لانگ, جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عقیل اور سید شہباز شاہ نے بھی اظہار خیال کیا. بعدازاں معزز مہمانان اعزاز نے آزادی کی 72 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا. تقریب میں ملک عاصم اعوان, اقبال جونیجو, عمران مانی, عامر سانگی, ڈاکٹر علی رمضان, باقر حسین, سمیت صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. 

لنگڑیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -