بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکر تمغہ دینے کا اعلان

بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکر تمغہ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دہلی(صباح نیوز) بھارت نے اپنے یوم آزادی پر ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھما کو دوسرا بڑا فوجی اعزاز ویر چکر دینے کا اعلان کر دیا۔بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھما کے جہاز کو پاکستان کی فضائیہ نے 27فروری کو لائن آف کنٹرول پر مار گرایا تھا اور انہیں گرفتار کر لیا تھا اور (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
60 
گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان سے واپسی پر ابھی نندن کو فرائض کی ادئیگی سے روک دیا گیااور طبی ٹیسٹ کلیر کرنے کے بعد انہیں فلائنگ ڈیوٹی میں دوبارہ شامل کیا جائیگا۔بھارتی پائلٹ اپنے تباہ شدہ طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اس دوران وہ زخمی ہو ئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کیا تھا۔ابھی نندن کو پاکستان سے رہائی ملنے کے بعد بھارت میں کئی طر ح کے جسماتی و ذہنی ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا۔پاکستان سے واپسی پر بھارتی پائلٹ نے کہا تھا پاکستانی حکام نے ان پر جسمانی تشدد نہیں کیا، لیکن ان کو مبینہ طور پر ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا گیا۔
ابھی نندن