کوہ سلیمان: شدید بارش سے مختلف علاقوں میں طغیانی‘ فصلیں تباہ

  کوہ سلیمان: شدید بارش سے مختلف علاقوں میں طغیانی‘ فصلیں تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار)کوہ سلیمان میں شدید بارشوں کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغٖیانی آگئی۔ فرید ائیر بیس اور فتح پور اور ٹبی لنڈان اور ہڑند۔ درخواست جمال خان جنوبی کے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کوہ سیلمان کے پہاڑوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے ندی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

اور برساتی نالوں میں طٖغیانی آگئی۔ چھاچھڑ اور کاہا نے ٹبی لنڈان۔ ہڑند۔ برکتوں۔ فتح پور۔ حاجی پور۔ نور واہ۔ درگڑی۔ غلاب شاہ کے مواضعات میں کپاس کی کھڑی ہزاروں ایکڑ فصل تباہ ہو گئی ہے ۔چوکی تھانہ ٹبی لنڈان میں پانی داخل ہو گیا۔۔ سیلاب نے لوگوں کی املاک گندم۔ اور دیگر اشیا ء ساتھ بہا کرکے لے گیا۔ درخواست جمال جنوبی میں کپاس۔ اور چاول کی فصل تباہ ہو گئی۔ حکومت کی طرف سے کوئی امدادی سرگرمیاں نہ شروع ہو سکیں۔ اسی طرح ضلع راجن پور کے ہائی سکول ٹبی لنڈان۔ گرلز مڈل سکول ٹبی لنڈان۔ بستی مرید عباس کھوسہ۔ بستی امام بخش۔ ٹھل جانن۔ ٹھل سیرک۔ ٹھل علی محمد۔ سمیت پچاس سکولوں میں پانی داخل ہو گیا۔ لوگ بے یارو مدد کار ویرانے میں پڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب عشمان بزدار نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر تے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ برساتی نالوں کی مسلسل مانٹرنگ کرتے ہوئے ریلیف کیمپ قائم کرکے میڈیکل کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ دوسری طر ف سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر جام خلیل احمد خان نے بھی حاجی پور۔ ٹبی لنڈان۔ میراں پور۔ ہڑند سمیت دیگر علاقوں میں میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کرتے ہوئے انسانی زندگی بچانے والی ہر قسم کی ادوایات باہیم پہنچادی گئی۔
طغیانی