ٹیکس فائلز کی تعداد 25لاکھ سے تجاوز

ٹیکس فائلز کی تعداد 25لاکھ سے تجاوز

  

ملتان ( نیوز رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سرکاری ملازمین و پرائیویٹ ملازمین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دینے والوں کو ٹیکس(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

نیٹ میں لانے کے لئیے چلائی گئی مہم سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2019ء 20 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار افراد ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے ہیں جنہوں نے ٹیکس سال 2018ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں ذرائع کے مطابق ان 7 لاکھ 50 ہزار نئے ٹیکس پئیرز کی شمولیت سے ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے ٹیکس حکام کے مطابق آئندہ چند روز تک اس تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -