صحت مند اور خوشحال پاکستان کی منزل ہم سے دور نہیں‘ سمیع اللہ چودھری

صحت مند اور خوشحال پاکستان کی منزل ہم سے دور نہیں‘ سمیع اللہ چودھری

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم آزادی پاکستان اور یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں پریس کلب بہاول پور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری تھے۔ مہمان خصوصی نے پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی و خوشحالی اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ یوم آزادی پر ہم عزم کرتے ہیں کہ ملک کو ملاوٹ مافیا سے پاک کردیں گے اور صحت مند اور خوشحال پاکستان کی منزل(بقیہ نمبر2صفحہ12پر)

ہم سے دور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کے مسلمانوں کے لیے افسردہ دل ہیں اور ہندوستان طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ نہتے کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کی داستان اب مزید دہرانے نہیں دیں گے۔ا تقریب سے صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر، صدر ڈسٹرکٹ بار میاں اظہر نوید، سینئر صحافی شاہد بلوچ، اکرم ناصر، راحیل طاہر، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ریحان بن جاوید، پی ٹی آئی رہنما قیوم اعظم ملک اور ایکسئین میپکو خواجہ نیاز نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ جبکہ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ اہل پاکستان کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور اس کی آزادی کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آج ہم یوم آزادی یک جہتی کشمیر ڈے کے طور پر منار ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال بہاول پور میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کے راستہ پر رواں دواں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ و عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -