بھارت کو کشمیرکے انضمام کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دینگے،اسد قیصر

بھارت کو کشمیرکے انضمام کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دینگے،اسد قیصر

  

اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت نے کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کر رکھا ہے،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے پر پوری دنیا بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہی ہے۔عالمی برادری کے تعاون اور دباؤسے بھارت کو اپنے کئے گے فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کریں گے۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیریوں کے(بقیہ نمبر3صفحہ12پر)

بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے پر پوری دنیا بھارتی اقدامات کی مذمت کر رہی ہے، ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے 189ملکوں کی پارلیمان کو خط لکھے ہیں،کشمیر کی تازہ صورتحال پر پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر منظور ہونے قراداد کی کاپی بھی منسلک کی ہے،میں نے تمام ممالک کے سپیکرز صاحبان سے خود رابطے کیے ہیں،کوشش ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی جمہوری پارلیمانوں سے یہ قراداد منظور کروا سکیں،یقین ہے کہ ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے اقدام کو غلط ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اسد قیصر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -