عید:ملتان میں گراں فروشوں کی لوٹ مار، شہری کنگال، انتظامیہ پھر لاپتہ

  عید:ملتان میں گراں فروشوں کی لوٹ مار، شہری کنگال، انتظامیہ پھر لاپتہ

  

ملتان ( نیوز رپورٹر) عید الاضحی کے تیسرے روز بھی گرانفروش مافیا شہریوں کی جیبیں صاف کرنے میں مصرف رہا ہے  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کا پرچون مافیا نے خوب فائدہ اٹھایا  انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

35 سے 50 فیصد جبکہ بعض اشیاء خورونوش کی شہر کے پوش علاقوں میں 100 فیصد تک اضافی چارج کئیے جارہے مارکیٹ کمیٹی کے نرخنامہ کے مطابق ادرک چائنہ 300 سے 350 روپے، پالک 25 سے 30 روپے بینگن45 سے 50 روپے بھنڈی توری 55 سے60 روپے کریلہ 46 سے 48 روپے گھیا کدو 30 سے 32 روپے مٹر 115 سے 120 روپے اروی 57 سے 69 روپے شملہ مرچ 70 سے 73 روپے پھول گوبھی 63 سے 66 روپے بند گوبھی 50 سے 55 روپے شلجم 40 سے 45 روپے اور مولی 25 سے 30 روپے آلو نیا 50 روپے پیاز 60 روپے ٹماٹر 100 روپے چاول باسمتی کرنل 140 روپے چینی 72 روپے گڑ 110 روپے سفید چنا 105 روپے سیاہ چنا 95 روپے دال چنا 105 سے 110 روپے مونگ ثابت 150 روپے دال مونگ دھلی 165 روپے اور بیسن 108 روپے کلو مقرر ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کی روک تھام کے لئیے پرچون مافیا کو کنٹرول کیا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

لوٹ مار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -