سونے کی قیمتیں آوٹ آف کنٹروِل صرافہ مارکٹیں ویران ہونیکا خدشہ
ملتان ( نیوز رپورٹر) صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
سونے کی قیمت میں 350 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 87000 روپے سے بڑھ کر 87350 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 74588 روپے سے بڑھ کر 74888 روپے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ہفتہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1100.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 943.00 روپے پر مستحکم رہی۔