رحیم یارخان:کالے یرقان کاحملہ ہسپتال میں 2افراد جاں بحق

رحیم یارخان:کالے یرقان کاحملہ ہسپتال میں 2افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کیمطابق ظاہر پیر کارہائشی45سالہ محمداکبر اور امان گڑھ کا رہائشی 50 سالہ دراذ علی کو کالے یرقان میں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

مبتلا ہونے پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑ گئے جبکہ2متاثرین جن میں جناح پارک کی رہائشی60سالہ شاہدہ بی بی اور روجھان کارہائشی18سالہ نادرعلی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -