پاورسیکٹر:15چیف انجینئرز کی جنرل منیجر عہدہ پرترقی،مختلف کیسوں کاتفصیلی جائزہ، چند روز میں پروموشن متوقع

پاورسیکٹر:15چیف انجینئرز کی جنرل منیجر عہدہ پرترقی،مختلف کیسوں کاتفصیلی ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے سینئر سلیکشن بورڈ نے پاور سیکٹر کے 15 چیف انجینئرز کی جنرل منیجر عہدہ پر ترقی کے کیسوں کا جائزہ لیا ہے۔ میپکو کے چیف انجینئر(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ڈویلپمنٹ چوہدری محمد صدیق بھی انٹرویو دینے والوں میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعفر علی خان (پیسکو)، اصغر علی (سیپکو)، عطااللہ بھٹہ (کیسکو)، شفقت حسین (لیسکو)، خالد حسین بھٹی (حیسکو)، نذیر احمد سومرو(فیسکو)، ثاقب جمال(پیپکو)، محمد زاہد سلیم، عبدالرزاق(پیپکو)، عبدالحق میمن (حیسکو)، شفیق الحسن (فیسکو)، محمد لطیف (لیسکو)، شیر عباس خان(آئیسکو) اور محمد عارف (فیسکو) کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ چند روز میں پروموشن کیسوں کا نتیجہ آئے گا۔

متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -