پاکستان کو کشمیر یوں کیلئے اخلاقی‘ سفارتی  اور سیاسی محاذ پر لڑنا ہوگا‘ احمد عالم انور 

 پاکستان کو کشمیر یوں کیلئے اخلاقی‘ سفارتی  اور سیاسی محاذ پر لڑنا ہوگا‘ ...

  

لیاقت پور (نامہ نگار)سابق وزیر مملکت مخدوم سید احمد عالم انور نے کہاہے پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد اورڈسپلن پیدا کئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی۔ دنیا کو یہ احساس دلانا ہوگا کہ ایک کروڑ کشمیریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

ہوئی ہیں۔ میونسپل کمیٹی لان میں یوم آزادی اور یک جہتی کشمیر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام کے گھروں میں محصور کرکے ان سے رابطوں کا حق بھی چھین لیاگیاہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کی ہونیوالی شہادتیں عالمی ضمیر جھنجھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ اللہ اوراس کے رسول کے احکامات و تعلیمات پر عمل کرکے ہم مستحکم اور باوقار پرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔آئندہ نسلوں کو ذمہ دار اور ایماندار بنانے کیلئے شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ مخدوم احمد عالم انور نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی سفارتکاری کے ذریعے دنیا اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو کشمیر کا مسئلہ حل کرانے پر مجبور کرے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو بھی فکر انگیز اور پراثر قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد آصف اقبال نے کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور روایات پرروشنی ڈالی اور کہاکہ انگریزوں نے ہندو رہنماؤں کے گٹھ جوڑ سے کشمیر پر اپنا تسلط جمایا۔

احمد عالم انور 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -