عمران خان کشمیر پر اپنی نالائقی ہماری گرفتاریوں کے پیچھے نہیں چھپا سکتے،احسن اقبال

عمران خان کشمیر پر اپنی نالائقی ہماری گرفتاریوں کے پیچھے نہیں چھپا ...

  

نارووال (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کشمیر پر اپنی نالائقی ہماری گرفتاریوں کے پیچھے نہیں چھپا سکتے،بزدل سلیکٹڈ وزیر اعظم کو جواب دینا پڑے گا قوم جواب لے گی بتاؤ کشمیر کو بیچ دیا یا سودا کر لیا؟، بدقسمتی سے پا کستان میں جمہوریت کو توڑا گیا جس ملک میں ووٹ کی عزت نہیں ہو گی وہ ترقی نہیں کر سکتا،ووٹ کی عزت کی خاطر نواز شریف جیل(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

 کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جشن آزادی کی تقریب میں ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،سعید الحق ملک، ملک طارق اعوان،مزمل حفیظ بابر،حاجی نذر عباس بھٹی اور مسلم لیگ(ن) کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک نے جب بھی کھڑا ہونے کی کوشش کی سازشوں سے پیچھے دھکیل دیا گیا، نواز شریف نے 5 سو ارب کے فنڈز افواج پاکستان کو دیے جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی گئی۔جس میں پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں اتحاد نہ ہو تو جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔

احسن اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -