خاتون قتل،مختلف شہروں میں حادثے،بچے سمیت 6افراد جاں بحق
وہاڑی، روجھان، رحیم یارخان، مظفرگڑھ، چوک مکول، ساہوکا، محسن وال (بیورو رپورٹ، نمائندگان پاکستان)شک کی بینا پر بیٹے نے ماں مارڈالی، جبکہ مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق اوردریائے سندھ سے نوجوان کی لاش مل گئی روجھان کے مطابق عثمان کو شک تھا کہ اسکی ماں ص کے عبدالمجید نامی شخص سے ناجائز مراسم ہیں جس پر عثمان نے فائر کر کے ماں ص کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا تھانہ بنگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔سیفن،کرمپور روڈ پر ملک وین کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے دونوں نوجوانوں کا تعلق62 کے بی سے تھا ریسکیو زرائع کے مطابق سیفن،کرمپور روڈ پر ملک وین کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نیموٹر سائیکل(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)
سواروں کو کچل ڈالا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی لیکن دونوں نوجوان 14سالہ بلال احمد ولد محمد بشیر اور 18 سالہ محمد ارسلان ولد محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے دونوں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق وہاڑی کے نواحی گاؤں 62 کے بی سے تھا ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 50سالہ نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق 50سالہ نامعلوم شخص جو کہ مسلم چوک کے ایل پی روڈ پر کراس کررہاتھاکہ اسی دوران تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں چند لمحے طبی امداد کے باوجود نامعلوم شخص جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا ہسپتال انتظامیہ نے شناخت لاش سرد خانے منتقل کردی۔جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونیے والے50افراد جن میں فتح پور کمال کارہائشی7سالہ محمد مزمل‘ منظورآباد کی7سالہ ایمان فاطمہ‘ مڈ درباری کی20سالہ کنیز بی بی‘ خانپور کی17سالہ نازیہ بی بی‘ آدم صحابہ کا25سالہ محمدمحسن‘ بھٹہ کالونی کا50سالہ محمدریاض‘ چک103کا 20سالہ محمد آفتاب‘ دولت پور کا25سالہ حلیم خان‘ اوباڑو کا20سالہ مرتضی‘ ایف ایف سی چوک کا20سالہ اصغرعلی‘ چوک پٹھانستان کا25سالہ عبدالرحمن‘ جدہ ٹاؤن کا24سالہ حمزہ خلیل اور گلشن اقبال کارہائشی25سالہ عمران مقبول وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔مظفرگڑھ سے 133 کلومیٹر دور سیت پور کے نزدیک 3 اگست کو دریا? سندھ میں دریا برد ھونے والے دوسرے نوجوان رانا محمد مجاھد کی نعش بدھ کو گبر ارائیں کے قریب ھی سے مل گئی.جبکہ اس کے بھانجے رانا حمزہ کی نعش حادثہ کے 6 دن بعد پہلے ہی مل گئی تھی. متوفی مجاہد سیلفی لیتے ہوئے دریائے سندھ میں گرنے والے بھانجے کو بچانے کی کوشش میں دریا کی لہروں کی نذر ہو گیا تھا. متوفی کی ستمبر میں جرمنی روانگی تھی. جس کا ویزہ بھی آ چکا تھا. موضع میراں پور کے رہائشی محمد کلیم ولد امام بخش قوم طور جو کہ قربانی کے جانور فروخت کرنے گیا ھوا تھا کہ پتوکی میں ڈالا خراب ھونے پر اترے تو سامنے آنے والے ڈالے نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جابحق ھو گیا عید کے روز ھی جب لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔فرشی پھنکے سے کرنٹ لگنے پر4سالہ بچہ جاں ہوگیاتفصیل کے مطابق ساہوکا کی نواحی آبادی دیوان بابا حاجی شیرؒچک 317ای بی میں محمد عمران چاولیانہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسکے گھر کا فرشی پنکھا اچانک شارٹ ہوگیا جوہی پنکھے کو اسکے چار سالہ بیٹے زین عباس نے ہاتھ لگایا تو کرنٹ لگنے سے بچہ موقع پر ہی خالق حقیقی کو جاملا،دربارباباحاچی شیر پر بچہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا،والدین پراپنے بیٹے کی اچانک موت کی وجہ سے غشی کے دورے پڑنے لگے۔میاں چنوں کے نواحی گاؤں 110پندرہ ایل میں نوجوان احسان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے شک گزرنے پر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔