دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، ترجمان این ...

  

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 13اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر ایک سو ترانوے افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 59 افراد جاں بحق ہوئے ہوئے،حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 145 افرادزخمی ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 203 گھروں کو جزوی جبکہ 189گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ان راولپنڈی ڈی ڈی ڈیرہ غازی خان کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -