تہران میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

تہران میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (خصوصی رپورٹ)ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کی 73 ویں یوم آزادی کی تقریب کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائی گئی، جس میں بڑی تعداد میں ایران میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔میاں عظمت فاروق، چارج دی افیئر سفارت پاکستان نے پرچم کشائی کی۔ پاکستان اسکول کے طلبا نے قومی ترانہ گایا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔پاکستان اسکول تہران کے طلبا نے اپنی تقریروں میں قائداعظم، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیااورکشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی پر خصوصی نظم سنائی گئی۔ تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے 16 ممبروں پر مشتمل بائک ریلی کے شرکا نے شرکت کیمجو لاہور سے اس تقریب میں شرکت کے لئے بائک پرپاکستان اور ایران میں امن اور دوستی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔